224

پرائمری سے سکینڈری تک تعلیم لازمی قرار دینے کیلئے قانونی مسودہ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں موجودہ حکومت تعلیم کی فروغ کیلئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہیں. اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے ایک قانونی مسودہ تیار کیاہے جس کے تحت پرائمری سے سکینڈری تک تعلیم لازمی قرار دیاگیاہے.تعلیم کے حوالے سے تیارکیاگیا قانونی مسودہ خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے تیار کیا ہے جس کے تحت والدین 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو سکول بھیجنے کے پابند ہوں گے. بچوں کو سکول نہ بھیجنے پر والدین کو یومیہ 100 روپے جرمانہ اور 30 دن کی قید کی سزا کی بھی تجویز دی گئی ہے. بچوں کی غیر حاضری پر والدین سے وضاحت طلب بھی جائے گی.قانونی مسودے کے مطابق محکمہ تعلیم تمام بچوں کو مفت تعلیم دینے کا انتظام کرے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں