216

آر ایس سی تنظیم کا ہنگامی اجلاس،کمانڈنٹ چترال سے گولین دومیگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی میں کردار ادا کرنے کی اپیل

چترال/جمعرات 26جنوری کو آر ایس سی تنظیم چترال کے کابینہ کا ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہواجس کی صدارت بشر احمد صدر تنظیم نے کی۔میٹنگ میں مشترکہ طورپر موقف اختیار کیاگیا کہ عوام چترال ٹاون جملہ سیاسی اور انتظامی قیادت سے مایوس ہوچکی ہیں۔اورایس آرایس پی کے زیر نگرانی گولین میں دو میگاواٹ بجلی گھر ٹاون کے لئے تیار ہوچکی ہے۔جس کے لئے سیاسی رسہ کشی شروع ہوکر ٹاون کو بجلی کی ترسیل میں روکاوٹ ڈالاجارہا ہے۔کابینہ نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام چترال ٹاون صرف اور صرف کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اثر ورسوخ سے مذکورہ بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرکے اپنے ہی ہاتھوں سے بجلی گھر افتتاح کریں تاکہ چترال ٹاون جو کہ کئی سالوں سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور جس مصیبت مبتلا ہیں سے چھٹکارا پاسکیں جس کیلئے عوام چترال ٹاون اُن کا احسان کبھی نہیں بھولینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں