195

مرکز نے قومی تعمیر و ترقی اور وسائل میں ہمارے صوبے کی اہمیت کا اعتراف کیا ہے۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وفاق نے قومی تعمیر و ترقی اور وسائل میں ہمارے صوبے اور عوام کے کردار اور اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی سکیموں میں ہماری حق تلفی نہ ہونیکا یقین دلایا ہے ایکنک اجلاس میں 31ارب روپے سے زائد مالیت کے چار بڑے منصوبوں میں خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے بھی حصہ رکھا گیا ہے جس کیلئے وفاق نے مناسب یقین دہانی کرائی ہے وہ پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے پختون محنت کش کمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے اپنے متعلقہ علاقوں کے بعض مسائل سے انہیں اگاہ کیا جبکہ کرپشن کے خاتمے اور اداروں کی مضبوطی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے ان معروضات کے ترجیحی بنیادوں پر ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہر مرحلے پر عوام کے توقعات کی تکمیل کرے گی اور کسی بھی قیمت پر انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے پشاور کے علاوہ تمام ڈویژنل اور دسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہروں میں تجاوزات اور ٹریفک مسائل کے خاتمے، شاہراہوں کی کشادگی اور شہری خوبصورتی کا جامع پروگرام شروع کیا ہے حالیہ ایکنک اجلاس میں منظور کردہ تقریبا چار ارب روپے کی لاگت سے گرین پاکستان منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت دوسرے صوبوں کے علاوہ خیبرپختونخوا کی نہروں اور شاہراہوں کے اطراف میں بھی شجرکاری کی جائے گی اور اسکی بدولت شہری و دیہی علاقوں کی ماحولیاتی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو گا اسی طرح جنگلات کے تحفظ و فروغ کیلئے بھی اضافی اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 19ارب روپے کی لاگت سے پاکستان نالج کوریڈور منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت 1500سے زائد طلبہ و طالبات کو پی ایچ ڈی اور اعلی تعلیم کیلئے غیرملکی جامعات بھیجا جائے گا اور ان میں خیبرپختونخوا کے طالبعلموں کو ترجیحی اہمیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے کسی بھی گوشے میں کام کرنے والے محنت کش صوبے کے سفیر ہیں اسلئے وہ مقامی کمیونٹی سے بہتر روابط کے ذریعے قومی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ دیں۔
,.,.,,.,..,.,.,.,.,.,.,.,.,.,.
مظفر سید ایڈوکیٹ کا ماہر تعلیم پروفیسر بخت منیر سے اظہار تعزیت
خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ماہر تعلیم پروفیسر بخت منیر اور گل منیر باجوڑی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومی کی مغفرت کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں