207

مردم شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نئی مردم شماری کی تیاریاں جاری فیلڈ آپریشن کیلئے عملے کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، مردم شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نئی مردم شماری و خانہ شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری شماریات ڈویژن آصف باجوہ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ مردم شماری و خانہ شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔اس حوالے سے پاک فوج ،ناردہ ،صوبائی حکومتوں اوردوسرے قومی اداروں سے رابطے میں ہیں۔فیلڈ آپریشن کیلئے عملے کی بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔وزیر خزانہ نے مردم شماری کا عمل شفاف اور قابل اعتماد انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نئی مردم شماری و خانہ شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری شماریات ڈویژن آصف باجوہ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ مردم شماری و خانہ شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔اس حوالے سے پاک فوج ،ناردہ ،صوبائی حکومتوں اوردوسرے قومی اداروں سے رابطے میں ہیں۔فیلڈ آپریشن کیلئے عملے کی بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔وزیر خزانہ نے مردم شماری کا عمل شفاف اور قابل اعتماد انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں