209

گلگت: ن لیگی گزشتہ 4 سالوں سے جس آئینی کمیٹی کی کا شور مچارہے تھے اس نے حقیقت واضح کردی، محترمہ سعدیہ دانش

گلگت: پھسو ٹائمز اُردُو|پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ن لیگی گزشتہ 4سالوں سے جس آئینی کمیٹی کی کا شور مچارہے تھے اس نے حقیقت واضح کردی اور ن لیگ کے دعوں کا بانڈا پھوڈ دیا ۔انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے وہ لوگ جو امید لگاکے بیٹھے تھے اب ان کی کیا ن لیگ میں کوئی جگہ باقی نہیں رہ گئی ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام کو امید دلانے کے بعد سرتاج عزیز کا بیان اس بات کا ثبوط ہے کہ حفیظ الرحمن اور کشمیری لابی صوباے کی مخالفت میں جو بات کررہے تھے وہ اس سازش میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ جو لو گ گلگت بلتستان کے عوام کو پیپلزپارٹی کی دی ہوئی گندم کی سبسڈی کے خاتمہ اور گندم کے کوٹے میں کٹوتی کر کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں وہ کیا گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تارگیڈڈ سبسڈی کے نام پر کرپشن کرنا چاہتی ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے صحافیوں کوشوکاز نوٹسز جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا صرف ان کی مدعا سرائی کرے اور ان کی کرپشن پہ بات نہ کرے اور جو بھی صحافی اس پہ بات کرتے ہیں اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جو کہ آزادی صحافت و آزادی اظہار رائی پر بابندی ہے جس کی پیپلزپارٹی گلگت بلتستان بھر پور طور پر مزمت کرتی ہے ۔حکومت کی اس قسم کی غیر قانونی و انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے خلاف اور صحافتی برادری کے ساتھ ہونے والی ظلم میں ہر وقت کھڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں