203

دروش بازار میں آتشزدگی؛ ایک دکان جل کر خاکستر

چترال (نامہ نگار) پیر کی رات دروش بازار میں واقع دبئی مارکیٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک دکان خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات دروش بازار کے واقع دبئی شاپنگ پلازہ کے بیسمنٹ میں واقع موبائل شاپ آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے موبائل اور کمپیوٹر دکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پاتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ، مقامی پولیس اور بڑی تعداد میں رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ بعد چترال سکاؤٹس کے اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں کے لئے آگئے۔ آگ بیسمنٹ میں ہونے کی وجہ سے پورا بیسمنٹ دھواں سے بھر گیا اور فائر بریگیڈ سمیت مقامی رضاکاروں کو آگ بھجانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم کافی جدوجہد ے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ موقع پر موجود ایس ڈی پی او دروش ظفر احمد اور ایس ایچ او نذیر شاہ نے بتایامسمیٰ راحیل احمد ولد گل عثمان کے موبائل شاپ میں آگ بھڑک اٹھی اور غالب گمان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ انہوں نے امدادی کاروائیوں میں بروقت حصہ لینے پر مقامی رضاکاروں کی تعریف کی۔ دکان کے مالک کے بقول کم ازکم پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں