207

چترال اور بونی کے بازاروں میں سولر سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کاکام فروری کے مہینے میں شروع ہوجائیگا۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

چترال/ چترال اور بونی کے بازاروں میں سولر پینل کی مدد سے سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کاکام فروری کے مہینے میں دوبارہ شروع ہوجائیگا۔یہ بات چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر شہزادہ افتخار الدین نے کہی ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ چترال بازار میں سٹریٹ لائٹ پر90لاکھ روپے جبکہ بونی بازار میں سٹریٹ لائٹ پر80لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔تورکھو بوزوند روڈ کے حوالے سے اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ میں رقم مختص ہونے کے باوجود سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ نے قواعد وضوابط کے مطابق ڈیزائن،نقشہ اور دیگر دستاویزات کی تیاری میں غیر معمولی تاخیر کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کام شروع نہ ہوسکا۔اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری سی اینڈڈبلیو ،چیف انجینئر اور دیگر حکام سے ان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کے باجود محکمے نے ضابطے کی کاروائی مکمل نہیں کی۔استارو سے بوزند تک 5اہم پُل بھی تعمیر ہونے والے ہیں۔کام کا ابتدائی تخمینہ 15کروڑ روپے تھا۔جو بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔مزید 15کروڑ روپے فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا گیا ہے۔کام شروع ہوتے ہی بقایا 15کروڑ روپے بھی مل جائینگے۔اگر فروری کے مہینے میں کام نہیں ہوا تو موسم گرما آنے کے بعد پلوں کاکام نہیں ہوسکیگا۔نہ صرف موجودہ رقم واپس کی جائیگی بلکہ بقایا رقم بھی نہیں ملے گی۔اور اس کی ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں