265

نوائے چترال کے چیف ایڈیٹر حافظ نصیر اللہ منصور کے ماموں سناور خان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

تریچ (نمائندہ نوائے چترال ) نوائے چترال کے چیف ایڈیٹر اور نوائے چترال گروپ کے صدر حافظ نصیر اللہ منصور کے ماموں ممتاز سماجی و ادبی شخصیت محرم سناور خان مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔مرحوم اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت انسان تھے۔ مختصر علالت کے بعد آج دوپہر وادی تریچ کے گاؤں سیمتیج میں انتقال کرگئے مرحوم کی عمر تقریبا ساٹھ بر س تھی ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات سیمتیج میں ادا کی جائے گی۔مرحوم استاذ الاساتذہ جناب ماسڑ امیر خان اور حاجی احمد خان کے چھوٹے بھائی ماسٹر صادق اللہ کے چچا اور ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈووکیٹ اور نوائے چترال گروپ کے صدر و چیف ایڈیٹر نوائے چترال ڈاٹ کام حافظ نصیراللہ منصور اور ظفر اللہ وفا کے ماموں تھے ان کی وفات پر پورے وادی تریچ میں سوگ کا سماں ہے ہر آنکھ ان کی اچانک وفات پر اشکبارہے ۔ اللہ تعالی ان کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں