189

ریشن ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کے لئے ضلعی حکومت کی بھر پور کوششوں کے بعد صوبائی حکومت نے 80کروڑ روپے کی منظوری

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے بحالی کے منتظر ریشن ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کے لئے ضلعی حکومت کی بھر پور کوششوں کے بعد صوبائی حکومت نے 80کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں منعقدہ صوبائی حکومت کی پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے مقامی میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ صوبائی حکومت نے نہ صرف بجلی گھر کی تعمیر نو کے لئے فراخدلانہ رقم مختص کرکے ایک سال کے اندر اس کی تکمیل کو یقینی بنائی ہے بلکہ اس بجلی گھر سے مستفید ہونے والے گھرانوں کو ڈیزل جنریٹروں کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے لئے ماہانہ ایک کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جولائی 2015ء میں اس بجلی گھر کے سیلاب بردگی کے بعد سے اس کی تعمیر نو پر کام شروع نہ کرنے پر علاقے کے عوام انتہائی تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور اس بجلی گھر سے سب ڈویژن مستوج کے دس اور چترال تحصیل کے دو یونین کونسل بھی مستفید ہورہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر نو کا کام مطلوبہ معیار کے ساتھ ایک سال کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔انہوں نے ضلعی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان کاشکریہ ادا کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں