294

چترال میں این جی اوز اے کے آر ایس پی اور ایس آر ایس پی کے بعد ایل ایس او عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہے،ضلع ناظم چترال

چترال ( محکم الدین ) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ نچلی سطح پر عوام کی خدمت کیلئے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز ہی مستقل ادارے ہیں ۔ جو اپنی تنظیمات کی وجہ سے عوام میں گہری جڑیں رکھتی ہیں ۔ اس لئے ان کو فعال اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اور میری خواہش ہے ۔ کہ ان کیلئے بھاری فنڈنگ ہو اور بلدیاتی ادارے ان کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی معاون ادارہ ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کے آفس کے وزٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی ، مولانا سلامت اللہ ،ڈی ایس پی (ر ) محمد صابر، امیر جماعت اسلامی حلقہ ایون محمد شاہد ، کونسلر محمد عارف، منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ ، ایس او جاوید احمد وغیرہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مجھے خوشی ہے ۔ کہ اے وی ڈی پی ایک فعال اور یو سی ایون کے عوام کی خدمت کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے ۔ کہ یہ ادارہ جمہوری طریقے سے اپنے عہدہ داروں کا چناؤ کرتی ہے ۔ اگر چترال میں این جی اوز اے کے آر ایس پی اور ایس آر ایس پی کے بعد مقامی معاون ادارے کی صورت میں کوئی مضبوط ادارہ جو عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہے ۔ تو وہ اے ڈی پی ہے ۔ جس پر فخر کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یو سی کے بلدیاتی ادارے اے وی ڈی پی کے ساتھ تعاون کرکے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔ اور مشترکہ کوششوں سے ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کے لوگ زیادہ سے زیادہ تنظیم سازی کریں ، تاکہ کوئی بھی علاقہ ترقیاتی منصو بوں سے محروم نہ رہے۔ اور میرا جن لوگوں سے رابطہ ہے ، اُن کی خواہش ہے کہ وہ ایل ایس اوز کے ساتھ کام کریں ۔ اس موقع پر منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ نے اے وی ڈی پی کی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ۔ کہ اب تک سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔ جن سے مقامی لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔ اور مختلف ڈونرز نے اُن کے ساتھ کام کرکے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور مزید منصوبے عنقریب شروع کئے جائیں گے ۔ اور اس میں جاپان ایمبیسی ، کنسرن ورلڈ وائڈ تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اے وی ڈی پی صرف انفراسٹرکچر پر ہی کام نہیں کرتا ۔ بلکہ ایجوکیشن میں کئی طلبہ کو سکالرشپ دے چکا ہے ۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ نے اس موقع پر ضلع ناظم کو کالاش زبان میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے چھپائی شدہ کتابوں کا سیٹ پیش کیا ۔ جس پر ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ کالاش کلچر ایک نہایت منفرد کلچرہے ۔ جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اور اے وی ڈی پی نے اس سلسلے میں جو کوشش کی ہے ۔ وہ باعث تحسین ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں