206

سیلاب اور زلزلے سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی بھی میں کلیدی کردار کا حامل ثابت ہوگا ،مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان غربت مکاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹیو قاضی عظمت عیسیٰ سے چترال میں انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام اور گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پی پی اے ایف اور ضلعی حکومت کی مشترکہ ڈونر کانفرنس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈونر کانفرنس کے فالو اپ میٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا جوکہ فروری کے 17سے 19تاریخ تک چترال میں منعقدہورہا ہے۔ اجلاس کے بعد ضلع ناظم نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے قیام کے لئے عملی اقدامات کا بہت جلد ہی آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے چترال کی تیز تر ترقی اور گزشتہ سالوں میں سیلاب اور زلزلے سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی بھی میں کلیدی کردار کا حامل ثابت ہوگا جس کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شروع دن ہی سے جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں