200

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبداللطیف کو پی ٹی آئی ضلع چترال کا صدر منتخب کردیاگیا، فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبداللطیف کو پی ٹی آئی ضلع چترال کا صدر مقرر کردیا گیا‘ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان نے فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ملاکنڈ ریجن کی اضلاع سوات شانگلہ‘ بونیر ‘ دیر لوئر ‘ دیر اپر اور ملاکنڈ کے لئے پارٹی صدورکی نامزگیوں کے بعد واحد ضلع چترال کیلئے صدرکا انتخاب ہونا باقی تھا گزشتہ روز پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ممبر عبداللطیف کو پی ٹی آئی ضلع چترال کے صدر نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔عبداللطیف کا شمار پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے ان کا تعلق چترال کے مردم خیز خطے وادی اویر سے ہے ‘انہوں نے میٹرک پشاور کے تاریخی درس گاہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 پشاور شہر سے کیا ‘ سپیرئیر سائنس کالج پشاور سے گریجویشن کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کی ڈگری حاصل کی ‘ اس کے بعد 2002 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا لیکن سیاسی رجحان کی وجہ سے تحریک انصاف سے منسلک ہوگئے اور چترال سے عملی سیاست کا آغاز کیا اور اسی سال پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا ‘ 2008ء میں پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ‘ 2013ء کے انتخابات میں پارٹی نے ایک مرتبہ پھر انہیں قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کیا اور تقریباٰ 27ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے آبائی علاقے وادی اویر سے ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ممبر منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں