211

پہلے عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خان کلب اور فالکن کلب کی کامیابی،فالکن کرکٹ کلب نے پٹھان کرکٹ کلب اور خان کرکٹ کلب نے سٹارتھری ان ون کلب کو شکست دی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پہلے عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دومیچز کا فیصلہ ہوگیا جس میں فالکن کرکٹ کلب اور خان کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچز جیت کراگلے راؤنڈکیلئے کوالیفائی کرلیا، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز پہلا میچ فالکن کرکٹ کلب اورپٹھان ٹائیگرز کرکٹ کلب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ، پٹھان ٹائیگرز کلبنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 90رنز بنائے جس میں وسیم 18اور ساجد محمد 12رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، فالکن کلب کے ابوذر نے 3جبکہ سہیل نے 2وکٹیں حاصل کیں، جواب میں فالکن کرکٹ کلب مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پوراکرکے میچ 7وکٹوں سے جیت لیا، فالکن کلب کے سہیل نے 55 رنز بنا کرنمایاں بلے بازرہے جبکہ پٹھان ٹائیگرز کلب کی جانب سے خیال، فیصل اور شاہین نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا دوسرا میچ خان کرکٹ کلب اورسٹار تھری ان ون کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں سٹار تھری ان ون کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں صرف 54 رنز بنائے ، جس میں حکمت 18رنز بنا سکے ، خان کرکٹ کلب کے باؤلزثاقب نے4، نیاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مطلوبہ ہدف خان کرکٹ کلب نے 5.2اوورز میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ باآسانی جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں