206

آل چترال فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

چترال میں کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے  آل چترال فٹبال ٹورنامنٹ پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ گزشتہ روز افغان سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں حیات آباد فٹ بال کلب نے نوجوانان نیشکوہ فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔ بعد میں پشاور کے ضلع ناظم عاصم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ میں چترال سے تعلق رکھنے والے 52 ٹیم نے حصہ لیا۔اس موقع پرچترل سے تعلق رکھنے والے ابوبکر اور محمد رسول نامی کھلاڑیوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں کھیل کا میدان نہیں ہے اس لئے پشاور میں کھیلنے آئے ہیں۔چترال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاحال گروانڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔  دوسری جانب پی ٹی آئی چترال کے سابق صدر عبدالطیف کا کہناہے کہ چترال میں پہلی مرتبہ کھیل کے میدان بنانے پر کام شروع ہوا ہے ، بونی سٹیڈیم پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکاہے اور سید آباد سٹیڈیم بھی رواں سال مکمل کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں