Skip to content
پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے چترال اور دیر پائیں سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض میں شدید بارشوں اور برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے چترال میں تین مختلف مقامات پر برفانی تودے گھروں پر گرنے کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو ایک بڑی قدرتی آفت اور المیہ قرار دیا ہے سانحات کی اطلاع ملنے پر انہوں نے فوری طور پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے کرکے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور حادثات کی جگہ ریسکیو کاروائی سے متعلق اگاہی حاصل کی انہوں نے طویل بارشوں کی وجہ سے مزید ممکنہ حادثات سے نمٹنے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرنے اور ضروری ساز و سامان سے لیس امدادی ٹیموں کی تشکیل کی ہدایت کی نیز واضح کیا کہ اس ضمن میں فنڈز کی کوئی قلت نہیں آنے دی جائے گی صوبائی وزیر خزانہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس مشکل کی گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل لمحات میں مقامی لوگوں کے شانہ بشانہ امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتی نظر آئے گی۔

اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں