208

چترال ٹاؤن میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال ٹاؤن میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کو بھی موڑکھو اور دیگر علاقوں کے ساتھ ملانے کے لئے سڑکوں کی صفائی جاری رہی ۔سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن کے ایکسین مقبول اعظم نے بتایاکہ اتوار کے روز چترال ٹاؤن کے اندر ہسپتال روڈ، ائر پورٹ روڈ، سنگور روڈ میں ٹریفک بحال کردی گئی جبکہ ایون اور دروش میں بھی سڑکوں کی صفائی کردی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مستوج سب ڈویژن میں بونی چرون روڈ تا زئیت روڈ ، ریشن اور گرین لشٹ کے درمیان روڈ سے برف ہٹادی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مزید بارش نہ ہوئی تو ایک ہفتے کے اندر اندر اکثر سڑکیں ٹریفک کے لئے کھول دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں