379

االلہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،تقدیرہ خان

چترال (نامہ نگار)جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل ویمن ونگ ،کوآرڈینیشن سیکرٹری اے پی ایم ایل چترال گلگت بلتستان تقدیرہ خان نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے پیش آنے والے حادثے کا ہمیں دِلی افسوس ہے۔ اس حادثے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کا ازالہ ناممکن ہے ۔ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ضلع انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ریسکیو سرگرمیاں تیز تر کرے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ علاوہ ازیں قومی اداروں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ہماری گزارش ہے کہ موسمی صورتحال اور راستے کی بدحالی کے پیش نظر زخمیوں کو پشاور پہنچانے کیلئے متبادل ذرائع کا بندوبست کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں