لواری ٹنل اور گرد ونواح میں شدید برفباری کے باعث سڑک پر متعدد مقامات پر سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے سے لواری ٹنل کل بدھ کے روز ٹریفک کیلئے بند
ایڈیٹر انچیف
کل بروز بدھ 8 فروری لواری ٹنل کے ذریعے سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافراور ٹرانسپورٹرز حضرات متوجہ ہوں۔ لواری ٹنل اور گرد ونواح میں شدید برفباری کے باعث سڑک پر متعدد مقامات پر سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے سے لواری ٹنل کل بدھ کے روز ٹریفک کیلئے بند ہوگا کیونکہ راستے سے ملبہ ہٹانے میں وقت لگے گا جس کی وجہ سے کلیعنی بدھ کے روز لواری ٹنل پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بند رہیگا ۔ لہذا مسافر 10فروری سے قبل لواری ٹنل سے سفر کرنے کی زحمت نہ کریں تاکہ تکالیف اور مشکلات سے بچ سکیں۔ NHA حکام کے مطابق اب لواری ٹنل بدھ کے بجائے جمعہ 10فروری کو کھول دیا جائے گا۔ مسافر اورچھوٹے گاڑیاں جمعہ کے روز ڈیڑھ بجے سے ساڑھے سات بجے تک جاسکیں گے سفر کرسکیں گے