174

جنرل افیسرکمانڈنٹ آرمی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل امیراعوان نے حالیہ برفباری اورسلائیڈنگ سے متاثرہ گاؤں کریم آبادشیرشال کادورہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)جنرل افیسرکمانڈنٹ آرمی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل امیراعوان نے حالیہ برفباری اورسلائیڈنگ سے متاثرہ گاؤں کریم آبادشیرشال کادورہ کیااس موقع پر متاثرین کے علاوہ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سید نظام الدین شاہ ،رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان ،ڈپٹی کمشنر چترال شہاب احمدیوسفرزئی،ڈی پی اوچترال سیداکبرعلی شاہ موجودتھے ۔جی اوسی کوحالیہ واقعے کے متعلق تفصیلی بریفگ دی گئی۔پاک آرمی ہیلی کاپٹروں کے زریعے خیمے اورراشن کے پیکجزبروقت متاثریں تک پہنچائے۔پی ڈی ایم اے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ذریعے امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کئے۔اس موقع پرجنرل افیسرکمانڈنٹ آرمی ملاکنڈڈویژن میجرجنرل امیراعوان نے متاثرہ خاندانوں میں ایک ایک لاکھ روپے دینے کااعلان کیاجبکہ پی ڈی ایم اے نے متاثرین کوتین تین لاکھ روپے دینے کااعلان کیاہے۔علاقے کے لوگوں نے جی اوسی سے علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرزکی فراہمی رابطہ سڑکوں کوفوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔جی اوسی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کوہدایت کی کہ بحالی کے کاموں کوفوری مکمل کریں اورمتاثرین کوآرمی کے ہیلی کوپٹرکے ذریعے چترال شہر پہنچایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں