Skip to content
چترال/جائنٹ سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ چترال صلاح الدین جانی نے عبدللطیف کو پی ٹی آئی ضلع چترال کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عبداللطیف پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں کہصوبائی قیادت نے عبداللطیف پربھرپور اعتماد کرکے اُس کو دوبارہ صدر منتخب کردیا۔اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چترال کے اندر جو بھی مسئلے مسائل ہیں صدرعبداللطیف سے ملکر ہم حل کرینگے اور چند دنوں سے مخالفین یہ افوہ پھیلا رہے تھے کہ چترال میں صوبائی قیادت پارٹی کو شاہی خاندان کے حوالے کررہے ہیں آج وہ افواہیں دم توڑ گئی۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غریبوں کی پارٹی ہے اور رہیگی۔اور 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی ہی کامیابی حاصل کریگی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں