54

سکالرشپ برائے یتیم اطفال بابت تعلیمی سال2017-18

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)محافظ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق محافظ ویلفیئر آرگنائزیشن چترال کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کی اشتراک اور باہمی تعاون کے ساتھ باصلاحیت یتیم بچوں اور بچیوں کے لئے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق باصلاحیت طلبہ تمام تر سہولیات سے آراستہ اسلام آباد کے بہترین تعلیم ادارے میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں گے۔سکالرشپ کے لئے صرف یتیم بچے اور بچیاں مستحق ہونگے اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کو ہی سکالر شپ جاری کیے جائینگے۔سکالرشپ آٹھویں جماعت سے شروع ہوگی جس کی بناء پر طلبہ سے ساتویں جماعت کے عام رائج نصاب میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔انٹری ٹسٹ میں شمولیت کے لئے کم از کم عمر ساڑھے بارہ سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر ساڑھے تیرہ سال مقرر کی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ درج ذیل مظامین میں ایک ہی دن لیاجائیگا۔انگلش،ریاضی(انگلش ورژن)اور سائنس (انگلش ورژن) جس کیلئے وقت ایک گھنٹہ ہوگا جبکہ کل نمبر30ہونگے۔انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25فروری2017ہے جبکہ انٹری ٹسٹ کا انعقاد 5مارچ2017بروز اتوار کو ہوگا۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں۔03209129255،03449850209،03445573587

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں