238

پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی مشترکہ ریلیف اپریشن جمعرات کے روز بھی جاری رہی۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )پاک آرمی کے دوسری ہیلی کاپٹر میں مزید امدادی سامان جن میں خیمے،اشیاء خوردونوش اور گرم کمبل شامل تھے۔جوکہ آرمی ہیلی کاپٹر میں استور گولین،پستی ،مڈک لشٹ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ذریعے ڈراپ کرائے گئے جبکہ گرم چشمہ میں ہیلی نے لینڈکیا اور ایم پی اے سلیم خان اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے عملے نے امدادی سامان لوگوں میں تقسیم کیے۔گرم چشمہ سے واپسی پر آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے 10افراد جن میں مریض اور مرد خواتین شامل تھے کو چترال پہنچائے گئے۔اسی طرح سب ڈویژن کے لئے امدادی سامان بھی آرمی ہیلی کاپٹر میں پہنچائے گئے۔جہاں پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے امدادی سامان متاثرین اور مستحق افراد میں تقسیم کیے۔موقع پر موجود لوگوں نے پاک آرمی ، چترال سکاؤٹس اور خاصکر کرنل نظام الدین شاہ کا متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔درین اثنا کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پرچترال سکاؤٹس کی رسیکیوٹیم نے شغور میں پڑے ہوئے امدادی سامان سوخت پہنچایا جہاں سے بہت جلد متاثرہ علاقہ شیرشال کریم آباد کو پہنچائے جائینگے۔کرنل نظام الدین شاہ کی دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 10فروری جمعہ کو موسم صاف ہونے کی صورت میں چترال سے مریضوں اور دوسرے محصور مسافروں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال سے پناہ کوٹ دیر اور خوازہ خیلہ سوات پہنچایا جائیگا اورخوازہ خیلہ اور دیر پناہ کوٹ سے مسافروں کو چترال پہنچایا جائیگا۔بیان میں کہا گیا ہے بذریعہ ہیلی کاپٹر سفر کے لئے مریضوں اور نہایت ہی ضروری کام سے جانے والوں کو اجازت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں