195

پی ایم ایس افسر محمد حیات شاہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج مقرر

چترال (نمائندہ) محمد حیات شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج مقرر کردیا گیا ہے جوکہ سول سیکرٹریٹ پشاورمیں
محکمہ انفارمیشن میں سیکشن افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پی ایم ایس آفیسر محمد حیات شاہ اس سے قبل اپر دیر، شرینگل اور واڑی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رہ چکے ہیں جبکہ ملازمت کے آغاز میں وہ محکمہ صحت میں سیکشن افسر رہ چکا تھا۔ اپر دیر میں اے اے سی کے طور پر انہوں نے لواری ٹنل کے پبلک ٹرانسپورٹ ڈے کا فوکل پرسن کی حیثیت سے انہوں نے نہایت احسن طریقے سے انتظامات کو یقینی بناکر چترال آنے والے مسافروں سے دادوتحسین پائی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی اسامی حمید اللہ خٹک کے گزشتہ ہفتے تبادلے کے بعد سے خالی پڑی تھی جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ اس سب ڈویژن میں گزشتہ کئی مہینوں سے اے اے سی کی اسامیاں بھی خالی چلی آرہی ہیں۔ محمد حیات شاہ کا تعلق چترال شہر کے مضافاتی گاؤں اورغوچ سے ہے اور پشاور یونیورسٹی سے ایم۔ اے انگلش کی ڈگری لینے کے بعد وہ صوبائی پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر بن گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں