225

چترال میں برف میں پھنسے مسافروں کیلئے امدادی سر گرمیاں جمعہ کے روز بھی جاری رہیں۔

چترال (نمائندہ ) سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال نے ضلعے کی بالائی اور زیر یں حصوں اور مختلف وادیوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی بڑی شاہراہوں سے برف اور برفانی تودے ہٹا کر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنادی ہے جن میں چترال ۔بونی روڈ، چترال ۔ گرم چشمہ روڈ شوغور گاؤں تک، ایون ۔بمبوریت روڈ، بونی مستوج روڈ شامل ہیں جبکہ مقامی سڑکوں میں موڑکھو، کوشٹ ، تورکھو کے اندرونی سڑکیں اور کئی دوسرے شامل ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے حالیہ برفباری کے تھم جانے کے بعد ہی موسم کے سازگار ہونے پر برف ہٹاکر سڑکوں میں ٹریفک کی بحالی کا کام شروع کرکے خود ہی نگرانی کررہے تھے۔ چار دنوں تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی برفباری سے ضلعے کے طول وعرض میں لواری پاس سے لے کر بروغل تک دو سے پانچ فٹ برف نے سڑکوں کو یکسر بند کردیا تھا اور پہاڑی علاقوں سے گزرنے والی روڈ برفانی تودے اور پتھر کے گرنے کی وجہ سے صورت حال انتہائی خراب ہوگئی تھی Image may contain: snow, outdoor and natureاور ضلعے کے 36وادیاں ایک دوسرے سے مکمل طور پر کٹ چکے تھے ۔ انجینئر مقبول اعظم نے میڈیا کے استفسار پر بتایا کہ محکمے کے پاس مشینری کی کمی کے باوجود بھی بہت ہی قلیل عرصے میں اکثر سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا جس کے لئے مقامی طور پر ٹریکٹر کااستعمال کیا گیا جوکہ برف ہٹانے میں کارگرثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ شوغور سے گرم چشمہ تک سڑک میں متعدد جگہوں پر ایک سے لے کر دو کلومیٹر تک طویل برفانی تودے گرگئے ہیں جن کی صفائی میں کم از کم دوہفتے لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاسپور ویلی روڈ میں بھی برفانی تودے ذیادہ مقدار میں گرنے کی وجہ سے ابھی تک نہیں کھولا جاسکا ہے جس پر کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں