Site icon Daily Chitral

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ایون میں سیلاب متاثرین کے لیے خشک راشن کی تقسیم کا کام شروع

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ایون میں سیلاب متاثرین کے لیے خشک راشن کی تقسیم کا کام شروع۔ایون میں کل رات کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی سروے کے مطا بق 28مکانات اور 2 دکا نیں مکمل تباہ ایک مسجد بھی شہید ہوئی املاک کا نقصان نا قابل تلافی ہے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بر وقت پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ۔جماعۃ الدعوۃ دیر زون کے امیر ابو ہارون نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف کے کام کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن متاثرین کو اکیلا نہیں چھو ڑیں گے اور اپنی بسا ط سے بھی زیادہ ان کی مدد کریں گے ۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے اب تک 250خاندان میں خشک راشن ، 244خاندانوں میں ملبوسات کی تقسیم،پکے پکائے کھانے ،اور 46,000گیلن صاف پانی متاثرین سیلاب زدگان کو فراہم کر چکے ہیں ۔متاثرین کو علاج معالجے کی بھی تمام سہولیات میسر کی جا رہی ہیں ۔ اب تک 14میڈیکل کیمپ لگائے جس سے 3338مریضوں نے استفادہ کیا ۔انہوں نے بتایاکہ ہمارے کا رکنان دن رات ان متاثرہ علاقوں میں خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں ،ایمبولینس سروس کو بھی ان علاقوں میں متحرک کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت طبی امداد کی سہولیات دی جا سکیں ۔

Exit mobile version