213

پاؤر کمیٹی چترال کا بجلی کی بحالی کے سلسلے میں اہم اجلاس 

 چترال(بشیر حسین آزاد)مورخہ 12فروری بروز اتوار پاؤر کمیٹی چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر پاؤر کمیٹی و نائب تحصیل ناظم چترال خان حیات اللہ خان منعقدہوا۔اجلاس میں تمام زمہ داران پاؤر کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ برف باری کی وجہ سے ٹاون چترال کیلئے بجلی کی بحالی پر غور کیا گیا اور اب تک کے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور بجلی کو بحال کیا جائے۔اجلاس میں ایس آرایس پی کے تعاون سے بننے والی دومیگاواٹ کے بجلی گھر پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی اور اس میں رخنہ ڈالنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں چند شرپسندوں کے سازشوں کا نوٹس لیاجاکراُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی سی چترال کے ساتھ اس سلسلے میں واپڈا،پیڈواورارآر ایس پی کے موجودگی میں میٹنگ کی جائے گی اور بریفنگ لی جائے گی۔اس لئے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ اس اہم ایشو کا خاص طورپر نوٹس لے کر سخت اقدامات کی جائے۔پاؤر کمیٹی نے اس معاملے پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاؤر کمیٹی کے جدوجہد سے ایک اہم بجلی گھر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔البتہ قدرتی آفات کی وجہ یا ٹیکنیکل وجوہات کی زمہ داری پاؤر کمیٹی کی نہیں اور پاؤر کمیٹی اس منصوبے کو اپنے انجام تک پہنچائی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں