176

کالاش کمیونٹی منفرد تہذیب و ثقافت کی حامل ہے ۔ جس کے تحفط کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں،ڈی سی شہاب حامدیوسفزئی

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی نے کہا ہے ۔کہ کسی بھی حالت میں ہمیں باہمی رواداری اور اخوت کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے ۔ تاکہ سماج دشمن اور معاشرے کے اندر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو موقع مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گذشتہ روز مقامی معاون ادارہ اے وی ڈی پی کے بورڈ ممبر محکم الدین اور فنانس آفیسر فضل امین کی اُن سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ کالاش کمیونٹی منفرد تہذیب و ثقافت کی حامل ہے ۔ جس کے تحفط کیلئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں ۔ خصوصا ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مرمت کے قابل عمارات میں بہتری لانے کے کوشش کی جانی چاہیے ۔ اور اس حوالے سے انہوں نے کئی مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ وہ قانون بشریات کے طالب علم رہ چکے ہیں ۔ اس لئے اُنہیں کالاش کمیونٹی کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہر ایک کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے ۔ اور یہ اچھی بات ہے ۔ کہ چترال میں اس حوالے سے ایک بہتر ماحول موجود ہے ۔ اس موقع پر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز محکم الدین نے اے وی ڈی پی کی طرف سے یونین کونسل ایون خصوصا کالاش ویلیز میں کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چترال کو آگاہ کیا ۔ اور کہا ، کہ اُن کے پیش رو ڈپٹی کمشنر ز رحمت اللہ وزیر ، شعیب جدون ، امین الحق اور شہید ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد ورائچ نے اے وی ڈی پی کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے کئی منصوبوں کا نہ صرف ا فتتاح کیا ۔ بلکہ اپنی موجود گی میں اُنہیں معیار کے مطابق مکمل ہوتے دیکھا ۔انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش کلچر کا تحفظ اے وی ڈی پی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اور اس حوالے سے کالاش زبان میں ضرب المثل ، لوک گیتوں پر مشتمل تین کتابیں شائع کی جا چکی ہیں ۔ تاہم اس سلسلے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر محکم الدین نے اُنہیں شائع شدہ کتابوں کا سیٹ پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں