210

بونی مستوج روڈ برف کے بعد انتہائی خستہ حالی کا شکار، کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتاہے۔

مستوج( کریم اللہ) بونی مستوج روڈ حالیہ برف باری کے بعد تاحال انتہائی خستہ حالی اور تباہی کا شکار ہے۔ گرچہ شروع کے دنوں میں ٹریکٹر ز کے ذریعے برف ہٹایاگیا تھا البتہ جس مقدار سے بڑے بڑے پتھر اور مٹی کے تودے سڑک پر گرے ہیں ان کو ہٹا کر راستہ صاف کرنا ٹریکٹرز کے بس کی بات نہیں۔ اس کے علاوہ بونی پل سے چند فٹ کے فاصلے پر زمین کا بڑا تودہ ٹوٹ کر مکمل طورپر سڑک پر آگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گاڑیوں کو گزرتے وقت انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، اور وہاں کسی بھی وقت تباہ کن حادثات وقوع پزیر ہوسکتاہے۔ محکمہ سی این ڈبلیو نے برف باری کے بعد سڑک سے برف لیکن مناسب مشنیری دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے راستے کی مکمل صفائی نہیں ہوسکی۔جس کی وجہ سے بونی مستوج روڈ خستہ حالی سے دوچار ہے عوامی حلقے اور سول سوسائیٹی ایم پی اے مستوج سردارحسین، تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بونی مستوج رود کو جلد ازجلد بہتر حالت کیاجائے۔ تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔ عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بونی مستوج رود کوجلدازجلد بہتر حالت میں بحال نہ کیاگیا تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ اس کے علاوہ کسی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے یا حادثے کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سی این ڈبلیو پر عائد ہوگی۔ اس سے پہلے کہ بونی مستوج روڈ پر کوئی حادثہ رونما ہوجائے جلد ازجلد ہنگامی بنیادوں پر بلڈوزر بھیج کر بونی مستوج روڈ کی صفائی کا بندوبست کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں