190

تورکہوسوریچ ریچ میں لینڈسلائیڈنگ سے ایک افراد جان بحق دوزخمی ہوگئے

چترال(ڈیلی چترال نیوز)شدید برف باری اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے سوریچ ریچ میں ایک افراد جان بحق دوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے تقریبا160کلومیٹردوتورکہوکے ایک گاؤں سوریچ ریچ میں برفانی تودے گرنے سے نازک ولی شاہ ولدروزگارولی شاہ جان بحق ہوئے جبکہ (ر)حولداراعظم خان ،قربان شریف ولد شیلی بیگ کوزخمی حالات میں نکال کرمقامی ہسپتال پہنچایاگیا۔مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے دوافرادکوزخمی حالات میں نکالاگیا۔سابق ناظم یوسی کھوت سیدعمران علی شاہ نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تورکہوکے تمام رابطہ سڑکین ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندہے پریچ ریچ میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کوکل بجلی کے نظام درہم برہم ہوچکے ہیں شدید برف باری سے علاقے میں خوراک ،ادوایات دیگرضرورت ایشیاء کی قلت ہونے کاخطرہ ہے ضلعی انتظامیہ کے مطالبہ کرتے ہیں کہ تورکہوروڈ کوفوری ٹریفک کیلئے بحال کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں