Site icon Daily Chitral

وادی تریچ شدید برفباری کی لپیٹ میں ،ذوندرانگرم کے دو غلہ گودام زمین بوس 

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز )چترال کا دور افتادہ علاقہ تریچ تقریبا چار ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے٬ حالیہ شدید برف باری کے بعد ملک کے باقی حصوں سے کٹ کر رہ گیا ہے٬ رابطہ سڑک بیس دنوں سے بند ہےں اٹھ ہزار نفوس پر مشتمل آبادی محصورہوکر رہ گئی ہے٬ اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ارباب اختیارہیلی کاپٹر پر سیرکرتے نظر آرہے ہیں لیکن میدان عمل میں دور دور تک بھی نظر نہیں آرہے عوام کا وفاقی٬ صوبائی حکومت٬ ضلعی انتظامیہ اور کمانڈنٹ چترال سکاو¿ٹس سے پرزور مطالبہ ہے کہ خدارا کچھ تو انصاف کیا کریں٬ ساتھ ساتھ میڈیا سے بھی آواز بلند کرنے کی استدعا کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ وادی تریچ میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے مزید ایک فٹ برف پڑی ہے تریچ کا مرکزی گاو¿ں ذوندرانگرام میں غلہ کے دو گودام شدید برف باری کی وجہ سے زمین بوس ہو چکے ہیں جس میں موجود کافی مقدار میں غلہ بھی ملبے تلے دب گیا ہے مقامی بجلی گھر کی نہر کو شدید نقصان پہنچا ہے علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہو اہے مٹی کا تیل وغیر ہ بھی بازار میں دستیاب نہیں ہے۔ نوائے چترال سے بات کر تے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ فورا سڑکیں بحال کر نے کا اہتمام کریں اس کے علاوہ علاقے میں بہت سارے مریضوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے جن کو ہسپتال پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے

Exit mobile version