310

لاہور میں گرفتار چترالی باشندے کلیئر قرار پا گئے/راستہ بھٹک کر ایئرپورٹ کے قریب گئے تھے

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی طرف سے حراست میں لئے جانے والے دو افراد کلیئر قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ کے قریب سے دو افراد کو مبینہ طور پر مشکوک جانتے ہوئے اے ایس ایف نے حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد میڈیا میں اس حوالے سے مختلف خبریں گردش کرنے لگیں تاہم اب حقیقت سامنے آگئی ہے کہ دونوں افراد مزدور کی غرض سے لاہور گئے ہوئے تھے اور وہ بے قصور ہیں۔ لاہور پولیس کے ایئر پورٹ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر عاصم جہانگیر نے چترال پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پولیس کو یقین ہے کہ دونوں افراد غلطی سے راستہ بھٹک کر ایئرپورٹ کے ممنوعہ احاطے کی طرف نکلے اور اے ایس ایف نے انہیں حراست میں لیکر کلیئریفیکیشن کے لئے پولیس کے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس ٹھیکیدار نے ان افراد کو مزدوری کے لئے بلایا تھا اس سے بھی پتہ کر لیا گیا اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے جمال نامی ٹھیکیدار نے تصدیق کی ہے کہ یہ افراد انکے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انسپکٹر عاصم جہانگیر نے کہا کہ ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد کل کسی بھی دونوں افراد کو چھوڑ دیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں