223

لواری ٹنل: پہاڑی تودہ گرنے سے جان بحق افراد سپر د خاک/ایکٹنگ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے تدفین میں شرکت کی

دروش(نمائندہ ) لواری ٹنل کے قریب سامبو کمپنی کے ورکشاپ پر پہاڑی تودہ گرنے سے جان بحق ہونے والے تین مقامی افراد کو انکے آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے حادثے میں جان بحق ہونے والےدروش کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے رحمت زادہ اور جلال الدین کو آڑیان کے قبرستان اور رحمت غازی عر ف الیاس کو انکے آبائی قبرستان اوسیک میں اتوار کے شام سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی عمائدین اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کیں جبکہ اس موقعImage may contain: 1 person, standing and nightپر ایکٹنگ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس لیفٹیننٹ کرنل سیدعمران الحسن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل عمران الحسن نے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر اعوان اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مسلح افواج غمزدہ افراد کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے اس جی او سی ملاکنڈ کی طرف سے تینوں جان بحق افراد کے لواحقین کو پچاس پچاس ہزار روپے فی کس امدادی رقم دیدی۔ اس موقع پر معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر اہلیان علاقہ کی طرف سے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر موقع مسلح افواج عوام کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہےImage may contain: 9 peopleاور لوگوں کی دل جوئی کرتے ہین جسکے لئے علاقے کے عوام پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے مشکورہیں ۔ انہوں نے فوری طور پر متاثرہ گھرانوں کے ساتھ امداد کرنے پر جی او سی ملاکنڈ اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں