193

محکمہ سی اینڈ ڈبلیوراغ کے مقام پر چترال بونی روڈکے متاثرہ جگہ سے ملبہ اٹھانے کا اقدامات کریں ۔ روڈ کو ٹریفک کے لئے صاف کیا جائے ۔وی سی کجو کا ہنگامی اجلاس

چترال/منگل21فروری 2017 صبح 10بجے ویلج کونسل کجو میں اراکین وی سی کجو کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد ظہیر الدین بابرؔ نائب ناظم وی سی کجو منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جسمیں متفقہ طور پر ذیل قرارداد منظور کی گئی۔کہ حالیہ شدید برف باری اور بارشوں کی وجہ سے راغ کے مقام میں بھاری مقدار میں مٹی کا تودہ گر کر چترال بونی روڈ سمیت اہلیاں راغ کے نہر کو مکمل طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے اور روڈ کے نیچے مکانات کو بھی بُری طرح نقصان پہنچاہے۔ اور کسی بھی وقت مزیدبھاری مقدار میں مٹی کا تودہ گرسکتا ہے۔ سڑک پر ملبہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں انتہائی مشکل سے گزرتی ہیں۔جس کی وجہ کسی بھی وقت زیادہ جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔اور نیچے مکانات والے گھروں کو چھوڑ کر کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اور دوسری جانب اہلیان راغ اور خاص کر جامع مسجد راغ میں چار دنوں سے پینے کا پانی نہیں ہے۔ اور لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔لہذا قرارداد ہذا کے ذریعے محکمہ C&Wاور حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے چترال بونی روڈکے متاثرہ جگہ سے ملبہ اٹھایا جائے ۔اور روڈ کو ٹریفک کے لئے صاف کیا جائےاور آئندہ کے لئے معقول بندوبست کیاجائے۔اہلیان راغ کے لئے پانی کا بندوبست اور متاثرہ گھروالوں کو معاوضہ دیا جائے۔بصورت دیگر ہر قسم کی جانی ومالی نقصان کا ذمہ داری محکمہ C&Wاور حکام بالا پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں