211

پی ٹی آئی چترال کے وفدکا شہزادہ سکندرلملک سے ملا قات پارٹی میں شمو لیت کی دعوت

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان تحریک انصاف چترال کے ایک وفد نے بدھ 22فروری کومشہور ومعروف پولو پلیئر اور سیاسی شخصیت شہزادہ سکندر الملک سے چترال کے ایک مقا می ہوٹل میں ملا قات کی پارٹی کے وفد نے انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کی دعوت دیجس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے معززین سے مشا ورت کے بعد بہت جلد پارٹی میں شمو لیت اختیار کریں گے ۔جس پر پی ٹی آئی چترال کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔وفد میں ناظم حیات ،الطاف گوہر ایڈوکیٹ،محمد شیر،اسرار الدین کسانہ،وزیرزادہ،رضی الدین،ایڈوکیٹ اسحاق علی شاہ و دیگر شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں