273

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محترمہ رحسانہ جبین نے گذشتہ روزایون باراز میں اچانک چیکنگ کے دوران 19دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال محترمہ رحسانہ جبین نے گذشتہ روزایون باراز میں اچانک چیکنگ کے دوران 19دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کی اورکئی دوکانداروں پربھاری جرمانہ عائدکئے۔تفصیلات کے مطابق ایون بازار میں سیمپل کے ادویات ،غیرمعیاری چیپس،ایکسپائرکولڈرنگ فروخت کرنے والے ، ناقص صفائی اورسرکاری نرخ نامے پرعملدرآمد نہ کرنے والے کئی دوکانداروں کوجرمانہ کیاگیااورساتھ ہی 19دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے گئے ۔چھاپے کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء پاپڑ وغیر ہ کے فروخت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعدد دکانوں سے غیرمعیاری اشیاء ضبط کرکے قبضے میں لی۔انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کہ غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے سے بازرہے ،ورنہ گندگی پھیلانے والوں اور غیر قانونی تجاوزات کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیجائیگی ۔ عوامی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال محترمہ رحسانہ جبین کی طرف سے بازار چیکنگ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں