170

تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف کی صوبائی وزیر کھیل اور پی ٹی آئی مالاکنڈ کے صدر محمود خان سے ملاقات

پشاور /تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف کی صوبائی وزیر کھیل اور پی ٹی آئی مالاکنڈ کے صدر محمود خان سے ملاقات ، پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال ، پارٹی میں ڈسپلن کو یقینی بنانے اور پارٹی مخالف حرکات پر کاروائی کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چترال کے صدر عبدالطیف نے صوبائی وزیر کھیل اور تحریک انصاف کے مالاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں محمود خان نے کہا کہ پارٹی کو ویلج کونسل کی سطح پر منظم کرنے کے لئے نئے تنظیمی ڈھانچے پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ 2018کے الیکشن کے لئے ایک منظم پارٹی ہی تیار ہو سکتی ہے انہوں نے کہاکہ تنظیمی ڈھانچے کی عدم موجودگی کی وجہ سے پارٹی میں ڈسپلن کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جسے ہر صورت دور کیا جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے ضلعی صدر کو ہدایات کی کہ وہ اس حوالے سے کسی سے بھی رعایت نہ برتیں ۔ اس موقع پر عبدالطیف نے انہیں یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو منظم کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ۔ انہوں نے صوبائی وزیر کو چترال کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی موسمی حالات ٹھیک ہونے کے بعد چترال کا دورہ کرینگے اور اپنی وزارت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی خود کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں