159

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات چترال پریس کلب کیلئے 11لاکھ 25ہزار روپے کا چیک پر یس کلب کے صدر ظہیر الدین کے حوالے

پشاور/وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے جمعرات کے روز چترال پریس کلب کیلئے 11لاکھ 25ہزار روپے کا چیک پر یس کلب کے صدر ظہیر الدین کے حوالے کیا۔اس موقع پر مشتاق غنی نے اُ مید ظاہر کی کہ چترال کے صحافی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو معاشرے میں آگاہی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے استعمال کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں میں موجودصحافیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔دریں اثناء مشیر اطلاعات نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا میں جرنلسٹ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد مجید مہمند، ڈائریکٹر ا طلاعات سید امیر حسین شاہ، پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان، ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر شاہد چودھری اور ڈی آئی خان پریس کلب کے صدر لطیف الرحمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی نے صحافیوں کے میڈیکل کلیمز کے حوالے سے کُل 39کیسز کی منظوری دی۔یادرہے کہ موجودہ حکومت نے 40لاکھ روپے کے انڈومنٹ فنڈز مختص کئے ہیں جن سے صوبے بھر کے صحافیوں کو صحت کے شعبے میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں