212

یوکوم پل یوسی یارخون انتہائی خستہ حالی کاشکار، جس کی مرمت نہ کرنے پریوکوم سے ژوپوتک تقربیا10ہزار آبادی کے آمدرآفت متاثرہونے کاخطرہ

چترال (نامہ نگار)کسان کونسلر (ر)حولدار رحمت خان نے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ یوکوم پل یوسی یارخون انتہائی خستہ حالی کاشکارہوچکاہے جس کی بروقت مرمت نہ کرنے پر دربندتک متبادل روڈمتاثرہوتے ہیں اوریوکوم سے ژوپوتک تقربیا10ہزار آبادی کی آمدرآفت متاثرہونے کاخطرہ ہے اس لئے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اقدام اُٹھاکریوکوم پل کے مرمت کا کام شروع کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیاں یارخون کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپیل کرتے ہیں علاقے کے پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے اس پل کی مرمت میں اپنا کردارادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں