212

جاری تر قیا تی منصوبوں کی تکمیل سے دیر پائیں میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دیر پائیں میں جاری تر قیا تی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا موجودہ حکومت دور افتادہ پسماندہ علاقوں کی تر قی پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے اس مقصد کیلئے نئے بجٹ میں اضافی فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ا پنے حلقہ انتخاب وادی تالاش املوکدرہ میں اڑھا ئی کرو ڑ روپے کی لاگت سے مکمل شدہ رابطہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں میں کیا افتتاحی تقر یب سے تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈو کیٹ، ممبر ضلع کونسل حاجی فضل قادر اورمولانا عبدالکر یم نے بھی خطاب کیا مظفرسیدایڈو کیٹ نے کہا کہ صوبے سے کر پشن ،سودی نظام کا خاتمہ اور نصاب میں قرآن ناظرہ اور اسلامی مضامین شامل کرنا صوبا ئی حکومت کے بڑے کار نامے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لو ئر میں سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیا ت کی فراہمی پر 58کروڑ ر وپے خر چ کئے جا رہے ہیں تیمرگرہ میڈ یکل کالج کا خواب جلد حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے جس میں نئے تعلیمی سال سے کلاسوں کے اجراء کی حتمی کوششیں جاری ہیں وزیر اعلی نے منصوبے کیلئے 45کروڑ روپے کی پہلی قسط ریلیز کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لوئر میں میں یورپی یونین او ر حکومت خیبر پختونخوا کے مالی اشتراک سے44کروڑ روپے کے عوامی فلا ح و بہبود کے منصو بے مکمل ہوئے جبکہ مزید پر کام تیزی سے جاری ہے ان منصو بوں کے بروقت تکمیل سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں بھی عنقریب ریسکیو1122کی سر و س شر و ع کی جا رہی ہے وز یر خزانہ نے واضح کیا کرنل شیر خان انٹر چینج صوا بی سے چکدرہ تک سی موٹروے کی تعمیر پر کام ایک سال سے بھی کم مدت میں مکمل ہو گا جس پر 21ارب روپے خر چ ہونگے انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت سے این ایف سی ایوارڈ ،صو با ئی خود مختاری اور بجلی خالص منا فع کی مد میں بقایا جا ت کے حصول کیلئے ہر حد تک جا ئنگے مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا امن امان کے قیام اور دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں سیکو ر ٹی اداروں کا کردار ناقابل فراموش ہے ہزاروں اسپشل پو لیس اہلکاروں کو امن امان کی بحالی ،قر بانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ملاز مت میں 3سال تک تو سیع دی جا رہی ہے انہوں نے مرکزی حکومت سے ہشت گردی کے خلا ف جنگ میں صو بے کا حصہ 35ارب روپے سا لانہ سے بڑ ھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عسکریت پسندی کے خلا ف فرنٹ لا ئن کا کردار ادا کر نے والے صو بہ کو زیادہ وسائل فراہم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہینڈ آؤٹ۔پشاور
ایم پی اے اعزازالملک افکاری کا پختونوں کی بلا جواز گر فتاریوں پر پنجاب حکومت کے خلاف تحریک التواء لانے کا اعلان
دیر پائیں سے منتخب ایم پی اے اعزازالملک افکاری نے پنجاب میں پختونوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ کے خلا ف آج ( پیر کو) صوبا ئی اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے خلاف تحریک التواء لانے کا اعلان کیا ہے تیمرگرہ میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے اعزاز الملک افکاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ایما ء پر پو لیس کی جانب سے بلا و جہ پختونوں کے خلا ف ایکشن، میڈ یا کے سامنے نہتے پختونوں پر بہیمانہ تشد د، سینکڑوں کی تعدادمیں بلا جواز گر فتاریوں جبکہ تاجر تنظیموں کی جانب سے نفرت آمیز پمفلٹس کی تقسیم سے صوبوں میں فاصلے پیدا ہو رہے اور نفرتوں کا با عث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلا ف کا روائی کی بجا ئے پنجاب حکومت کاروبار یا مزدوری کی غرض سے مقیم بے گناہ پختونوں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جو قابل مذ مت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حا لیہ لہر سے پورا ملک براہ راست متا ثر ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے وطن کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں حالیہ صو ر ت حال میں پنجاب کو تحمل کا مظاہرہ اور بڑ ئے بھا ئی کا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہہنگامی نوعیت کے اس گھمبیر مسئلہ پر ایوان کی تو جہ مبذ ول کرا نے کیلئے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وہ تحریک التواء کی صورت میں بھر پور احتجاج ریکار ڈ کراینگے ۔ٍٍٍ ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں