204

مردم شماری میں چترال میں بولے جانے والی کسی بھی زبان کے لئے خانہ مختص نہیں کرنا سراسر ظلم ہے۔پی آئی سی ایل کے زیر اہتمام اجلاس

چترال/مورخہ 27فروری کودروش میں ادارہ برائے تحفظ مقامی زبان وثقافت (پی آئی سی ایل) کے دفتر میں چترال میں بسنے والے مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کا ایک اہم اجلاس صلاح الدین طوفان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حالیہ مردم شماری میں چترال میں بولے جانے والی کسی بھی زبان کے لئے خانہ مختص نہیں کیا گیا جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اور ساتھ ساتھ چھوٹی زبانوں کو یکسر نظر انداز کرنا ایک المیہ بھی ہے لہذا ہم اس اجلاس کی وساطت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حالیہ متوقع مردم شماری میں چترال میں بسنے والے مختلف لوگوں کے زبانوں کے لئے بھی خانہ مختص کرکے ہمارے اندر پیدا ہونے والے احساس محرومی کو ختم کیا جائے۔اجلاس میں صلاح الدین طوفان،عمران الملک،اعجاز احمد اعجاز(چیئرمین پی آئی سی ایل) میر حاجی خان،ملک امان اللہ خان،خاطر خان علی اور محمد خان وغیرہ شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں