189

سی پیک سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے‘ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے‘ سی پیک گیم چینجر ہے‘ خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے‘ این ایس جی کے لئے چین کی حمایت کےمشکور ہیں۔ منگل کو چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ دہشت گردی یک خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے۔ این ایس جی کے لئے چین کی حمایت پر مشکور ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے سی پیک گیم چینجر ہے۔ خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی دعوت پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت پر چین کا خیر مقدم کرتے ہیں ای سی او سربراہ اجلاس کا عنوان چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا عکاس ہے۔ مئی 2017 میں چین کے دورے کا منتظر ہوں۔ منگل کو چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ دہشت گردی یک خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے۔ این ایس جی کے لئے چین کی حمایت پر مشکور ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے سی پیک گیم چینجر ہے۔خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی دعوت پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت پر چین کا خیر مقدم کرتے ہیں ای سی او سربراہ اجلاس کا عنوان چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا عکاس ہے۔ مئی 2017 میں چین کے دورے کا منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں