337

میرا پہلا البم گلگت بلتستان کی با صلاحیت خواتین کے نام ہے: عیزی بیگ

گلگت بلتستان کی نئی اور دلکش آواز عیزی بیگ کا مقامی زبان شینا میں پہلا البم گزشتہ ہفتے ریلیز ہوا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا ہے۔ عیزی بیگ نے پھسو ٹائمز کے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی سے ان کی لگن پرانی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پہلے البم کے دونوں گانے گلگت بلتستان کی ان با صلاحیت خواتین کے نام ہے جن کو مواقع کی کمی اور ماحول کی تنگی کے باعث اپنے اندر کے باصلاحیت انسان کو اپنے ہاتھوں مارنا پڑتا ہے۔ اگر مواقع دیئے جائیں تو گلگت بلتستان کی خواتین کسی سے کم نہیں ۔ایک سوال پر کہ مستقبل کا کیا لائحہ عمل ہے عیزی بیگ نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنی تعلیم کی تکمیل ہے مگر موسیقی کسی بھی طرح سے ان کی ترجیحات میں دوسرے نمبر پر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے ااختتام تک ان کا ویڈیو گیت خواتین پر جاری معاشرتی جبر اورکامیابیوں  پر ریلیز ہوگا جس کی ریکارڈنگ اپریل میں ممکن ہے۔سوشل میڈیا پر عیزی بیگ کو “نائٹ اینگل آف گلگت بلتستان ” کہا جانے لگا ہے۔ یاد رہے کہ اس البم کا نام سوغاتِ عشق ہے جس میں عیزی کا ساتھ گلگت بلتستان کے معروف گلوکار نثار چاہت نے دیا ہے اور شاعری بھی انہی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں