158

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مردان سے امدادی ٹیم امدادی سامان کے ہمراہ چترال پہنچ گئی

20150804_114655[1]چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مردان سے امدادی ٹیم امدادی سامان کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔ امدادی ٹیم کی قیا دت مردان زون کے مسؤل لیاقت علی نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں مکمل بحالی تک اہلیان چترال کے ساتھ ہیں ۔مردان زون سے 2,75,000 کی مالیت کا خشک راشن ، ڈیڑھ لاکھ کے ملبوسات ،60 واٹر کولر ، 100واٹر فلٹریشن پلانٹ،ایک لاکھ کے تعمیراتی پلاسٹک بیگ اور نقد رقوم چترال کے سیلا ب زدگان میں تقسیم کیے جائیں گے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن چترال کی طرف سے تحصیل ملکو میں 78اور رمبور کے متاثرین میں 52راشن پیک تقسیم کیے گئے تاکہ متاثرین کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔لیاقت علی نے کہا کہ آج ہماری میڈیکل ٹیم 8ڈاکٹرز اور 9پیرا میڈیکل پر مشتمل آج لاہور سے چترال پہنچے گی۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے زونل مسؤل ابو ہارون نے بتایا کہ اب تک ہمارے 14میڈیکل کیمپ لگا ئے گئے ہیں جس میں ہزاروں متاثرین کو فری طبی سہولیات دی گئی ہی

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں