325

ٓ فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام اور AKRSP نے یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر Watershed & Risk Management ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(امیرنیاب)فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے لاسپورویلی کے شندور یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ اور یارخون ویلی کے یادگاریوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر Watershed & Risk Management ورکشاپ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا۔ AKRSP اور FOCUS نے Watershed کے Assessment کے لیے مختلف ماہیرین کریم نیانی اور ڈاکٹر بشیر کی خدمات حاصل کی تھی۔ اس تفصیلی Assessment میں ما ہرین نے AKRSP اور FOCUS کے ٹیم کے ساتھ ملکر لاسپور ویلی اور یارخون ویلی کے سات مختلفWatershed کا تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کیا۔ رپورٹ میں Watershed اور Climate change پر تفصیلی روشنی ڈالی گیٗ۔ ماہیرین کے رپورٹ کی روشنی میں دونون علاقون کے کچھ رسک ایریاز اور اس سے نمٹنے کے حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے پر بھی غورکے ساتھ مقامی ابادی کو خطرے سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر بات کی گیٗ۔ ورکشاپ میں شراکا اور مقامی نمایٗندون سے علاقے کے خطرے سے نمٹنے اور مستقبل کے لیے مختلف پروگرامز کے لیے بھی تجاویز لی گئی،اس ورکشاپ میں فوکس پاکستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینٹرل افس کے نمایندے فوکس کے سلمان الدین شاہ، اے کے ار ایس پی کے شیرزاد حیدر ، چترال کے ریجنل پروگرام منیجرز، سٹاف کے علاوہ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر منظور علی شاہ اور یادگار یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر شیر ولی خان اسیر نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں