195

پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے زیر انتظام سکاوٹس ہسپتال چترال میں امراض نسواں کے علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،دروش میں 6مارچ کو میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا

چترال / پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کے زیر انتظام سکاوٹس ہسپتال چترال میں حمل سمیت دوسرے امراض نسواں کی علاج Image may contain: people standingکے لئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گائناکالوجسٹ اور دوسرے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات خواتین کو مہیا کئے گئے ۔ چترال شہر اور دوردراز سے آنے والے سینکڑوں خواتین کی فری چیک اپ کے علاوہ الٹراساونڈ اور تشخیص کی دوسری سہولیات سمیت ادویات بھی مفت فراہم کئے گئے۔ مختلف علاقوں سے آنے والے خواتین کے ساتھ آنے والوں نے فری میڈیکل کیمپ کو انتہاہی مفید قرار دیتے ہوئے کہاکہ گائناکالوجسٹ کیچترال میں دسیتابی کی وجہ سے حمل سے متعلق کئی پیچیدہ امراض میں مبتلا خواتین علاج کے لئے پشاور جانے سے بچ گئے ۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوسرے مرحلے میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 6مارچ سے کیمپ لگایا جائے گاجس میں دروش اور اس کے مضافات میں واقع دوردراز وادیوں شیشی کوہ، ارسون، دمیڑ، جنجریت کوہ اور ارندو سے آنے والے مریضو ں کو مفت چیک اپ، تشخیص کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ چترال سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں دروش اور مضافاتی علاقوں کے عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو لے کر 6۔ مارچ کو صبح دروش ہسپتال میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں