310

پی ٹی آئی کا رکنان کی میٹنگ شہزادہ سکندر الملک اور دیگر شخصیات کا پارٹی میں شمو لیت کے حوالے پروگرام تر تیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

چترال /پاکستان تحریک انصاف چترال کے کارکنان کا ایک اہم میٹنگ زرگراندہ چترال میں منعقد ہو ا جس میں ناظمین وی سی ناظمین کونسلر زاورپارٹی کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پارٹی کوچترال میں مزید مضبوط قوت بنانے کے حوا لے سے غور فکر ہوئی اورپارٹی کا رکنا ن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چترال میں ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے ضلع چترال کے 24یو نین کونسلوں سے بڑی تعداد میں بااثر اور اہم شخصیات پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نا چاہتے ہیں اس حوا لے سے شمو لیتی پروگرام ترتیب دینے کے لیے اجلاس کے شرکاء میں مشاورت ہو ئی جس کے بعد عوا می رابطے کے لیے کار کنا ن پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئیکمیٹی بہت جلد ارکان سے مشاورت کر کے شمو لیتی پروگرام ترتیب دیں گے ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کارکنان ان تمام شخصیات سے ملاقات کریں گے جو پی ٹی آئی کے منشور سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں اجلاس کے بعد پارٹی کار کنان کاایک وفد چترال کی معروف شخصیت شہزادہ سکندالملک سے ملاقات کی ،ملاقات میں شہزادہ سکندر الملک کا کہنا تھا کہ میں پا کستان تحریک انصاف کے منشور اور صو بائی حکومت کی شاندار کار کردگی دیکھتے ہوئے آپ کار کنا ن کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور بہت جلد پریس کانفرنس کے زریعے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں