200

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کیمپ آفس میں شمولیتی اجلاس منعقد ہوا

گلگت (نیوزبائی پھسوٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کیمپ آفس میں شمولیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سمیرہ قادر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اجلاس کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور سعیدہ مغل نے ہار پہنا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سمیرہ قادر نے کہا کہ امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتما دکرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل میں امجد حسین ایڈوکیٹ کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنماء کلثوم مہدی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کی پارٹی خدما ت قابل تعریف ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ، جمیل احمد اور سعدیہ دانش نے سمیرہ قادر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔ سمیرہ قادر کی شمولیت سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ مزید فعال اور مستحکم ہو گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدارتی امیدوار کلثوم مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت کی کارکردگی سے آئے روز قد آور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ سمیرہ قادر پڑھی لکھی اور با صلاحیت خاتون ہے جو پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں