پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے دروش میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ایڈیٹر انچیف
چترال(نمائندہ )پیر6مارچ کوپاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام پاکستان آرمی کی گائناکالوجسٹ ماہر ڈاکٹرو ں کیٹیم کا فری میڈیکل کیمپ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں منعقد ہوئی۔جس میں تحصیل دروش اور دروش کے دوردرازعلاقوں سے مریضوں کی فری چیک اپ،الٹراساؤنڈ،لیبارٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کرائی گئی۔دروش اور ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میںمریضوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ اُٹھایا۔دروش کے عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔