203

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز ,افتتاحی روز ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2017 کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب میں شروع ہو گئے جس میںپشاور، چارسدہ اور ڈسٹرکٹ مردان کی پانچ سو سے زائد خواتین ایتھلیٹ13 مختلف گیمز میںشریک ہیں ا ن گیمز کا باضابطہ افتتاح رکن صوبائی اسمبلی زرین ضیاءنے کیا۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میںمقابلوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی جس کے بعدملی نغمہ اور قومی ترانہ ہوا‘ تینوں دستوں نے بینڈ کی خوبصورت دھن کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا۔اس موقع پر پی ٹی شو بھی منعقد ہوا جس سے شائقین محظوظ ہوئے‘اس موقع پر رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے جس کی نگرانی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد خان نے کی جس میں چارسدہ نے کامیابی اپنے نام کی چارسدہ نے فائنل میں پشاور کو شکست دیدی ۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ انڈر23گیمزمیں پورے صوبے سے 7ہزارکھلاڑی 15میل اور13فی میل گیمزمیںحصہ لینگی جس کے پہلے مرحلے میں ڈویژن سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز جبکہ آخری مرحلے میں تمام سات ریجن کی ٹیمیں فائنل راﺅنڈ میں مد مقابل ہونگی۔ڈسٹرکٹ سطح پر ان کھلاڑیوں کوان کے شہرمیں انکے دروازے پر کٹس،شوزاوردیگرسامان فراہم کیاجا رہا ہے جبکہ کیش پرائزبھی اس سال بڑھایاگیا ہے رنر اپ ٹیم کو پندرہ ہزار اور ونر ٹیم کو بیس ہزار روپے کیش انعام دیئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشاور سے قبل بنوں ‘کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں کامیابی کے ساتھ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور پشاور کے بعد سوات‘مردان اور ایبٹ آباد میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں