307

نیو گرلز ہاسٹل بونی کے زیر اہتمام ٹیویشن اکیڈمی کے اختتام پرطلباء اور طالبات کے درمیاں سلف اسسمنٹ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن ہولڈر کے اغزاز میں ایک تقریب ۔

بونی ( جمشید احمد)نیو گرلز ہاسٹل بونی کے زیر اہتمام موسم سرما کی کامیاب ٹیویشن اکیڈمی کے اختتام پرطلباء اور طالبات کے درمیاں سلف اسسمنٹ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن ہولڈر کے اغزاز میں ایک تقریب مقامی ہو ٹل بونی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ممبر تحصیل کونسل چرون سردار حکیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجینئرفضل ربی Chief Exctive Officer( HEEC تھے دوسرے شرکاء میں ممبر ضلع کونسل موڑکھو مولانا جاوید حسین ، قاری فدا دیگر موجود تھے پروگرام میں معتبرات علاقہ کونسلرز ٹسٹ میں حصہ لینے والے مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور طالبات نے شر کت کی پروگرام کا ا غازسیف الغظم کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسٹیج کی فرائیض امتیازشہزاد اور تشیفین نے انجام دیں ۔ پروگرام میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبا اور طلبات حمد ،نعت ملی نغمہ پیش کیے ابتدائی کلمات پروگرام کے چیف ارگنائیزر ا شتیاق آحمد نے پیش کر تے ہوے مہمانوں کو خوش امدید کہا دیگر مقرریں میں مولانا جاوید حسین تقریر پیش کی اپنی طرف سے اسٹوڈنٹ کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا اسپیس ایرہ ماڈل سکول کے پرنسپل نصیرمن اللہ نے ٹسٹ میں نمایان پوزیشن ہولڈر طلباء اور طلبات کے ناموں کا اغلان کیا جن میں محمد صوہیب ماڈل کالج چترال اول ، سید انضمام الحق اف پامیر پبلک سکول بونی دوم، تہمینہ اسپیس ایرہ سکول بونی سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ اخر میں تقریب کی مہمان خصوصی انجینئر فضل ربی نے خطاب کیااور پروگرام کی تعریف کی پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات کی صلاحیتوں کوبے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے طلباء اور طالبات کے صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں البتہ انہیں حوصلہ افزائی کی انتہائی ضرورت ہے انہوں نے موجود طلباء اور طلبات کو نصحت کر تے ہوئے کہا کہ اپ اپنا اولین ترجیح تعلیم کی طرف دیں تمہارا یہ عمر تبدیلی کا عمر ہے محنت کریں ہنر سیکھیں والدین ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے اخر میں پوزیشن ہولڈر میں مہمان خصوصی انجنیر فضل ربی ، مولانا جاوید حسین ،سردار حکیم، قاری فدا اور ذاکر ذخمی نے انعامات لیپ ٹاپ اور سر ٹیفیکیٹ تقسیم کی۔صدر مخفل سردار حکیم کی صدراتی خطاب اور مولانا جاوید حسین کی دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں